سنہولی پنچایت کے مکھیا محمد مرغوب نے پنچایت بھون سنہولی میں پرچم کشائ کی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Jan.

ھاگللپور (منہاج عالم) گرام پنچایت سنہولی جگدیشپور بھاگلپور کے مکھیا محمد مرغوب نے پنچایت بھون سنہولی میں پرچم کشائ اور ترنگا جھنڈا کو سلامی دی .انہوں نے یوم جمہوریہ  پر لوگوں کو مبارکباد پیش کیا . انہوں نے اسے منانے کو لیکر اس کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ 26جنوری 1950 کو بھارت کا سنویدھان پورے دیش میں قانون کی شکل میں لاگو کیا گیا .بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور سنویدھان کے مطابق ملک کو چلایا جاتا ہے . اس لئے ہر سال  پورے دیش میں 26 جنوری کو جشن  یوم جمہوریہ کا تہوار منایا جاتا ہے . آج دیش کے سنویدھان کو برقرار رکھنے کے لئے سبھی لوگوں کو ملکر اتحاد کے ساتھ قدم سے قدم ملا اس کی حفآظت کی ضروت ہے .اس موقع پر سنہولی پنچایت باشند گان موجود تھے .