سہرسہ کے ریڈ لائٹ ایریا میں چھاپہ ماری ، نصف درجن گرفتار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.

پٹنہ، یکم جنوری:بہار کے سہرسہ میں ہفتہ کے روز پولیس نے ریڈ لائٹ ایریا میں چھاپہ ماری کی کارروائی کرتے ہوئے نصف درجن سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ ہفتہ کے روز اس علاقہ میں کچھ لوگوں کے ذریعہ ایک راہگیر سے چھیننے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد لوگوں نے صدر تھانے میں اس کی شکایت کی۔ اس واقعہ میں پولیس نے لوگوں کو حراست میں لے لیا۔ فی الحال پولیس سبھی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ جب پولیس کو جھپٹ ماری کی اطلاع ملی تو صدر تھانہ انچارج نے پیٹرولنگ ٹیم کو مذکورہ مقام پر روانہ کیا۔ جہاں پر پٹرولنگ گاڑی پر موجود اہلکار محمد ایوب خان نے کارروائی کی۔ پولیس کی کارروائی کے خلاف کچھ خواتین نے احتجاج بھی کیا۔ جس کے بعد خواتین نے ملزم کو پولیس کے ہاتھ سے چھڑا لیا۔ جس کے بعد تھانہ صدر کی پولیس ٹیم نفری کے ساتھ ریڈ لائٹ ایریا پہنچی اور پورے علاقے میں چھاپہ مار ی کر نصف درجن افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس چھاپہ ماری کارروائی میں ڈی ایس پی اعجاز حفیظ منی ، صدر ایس ڈی پی او سنتوش کمار ، صدر تھانہ انچارج سدھاکر کمار ، سرکل انسپکٹر راجمانی ، خاتون تھانہ انچارج پرملتا بھوپاشری سمیت کئی پولیس دستے شامل تھے۔
اس واقعے کے بعد ڈی ایس پی اعجاز حافظ منی نے بتایا کہ پولیس اپنے معمول کے کام کے لیے وہاں گئی تھی۔ جہاں پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔ اس دوران کچھ لوگوں اور خواتین نے اس کی مخالفت شروع کردی۔ جس کے بعد علاقے کا ماحول گرم ہوگیا۔ پولیس سماج دشمن عناصر کو لیکر چھاپہ ماری کرنے گئی تھی۔ جس کے بعد پولیس مناسب پولیس فورس اور خواتین پولیس کے ساتھ پہنچی اور وہاں موجود تمام گھروں کی تلاشی لی۔