شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی طرف بیلسٹک میزائل داغا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.

پیانگ یانگ، یکم جنوری : شمالی کوریا نے اتوار کو 2023 میں بحیرہ جاپان کی طرف اپنے پہلے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ یونہاپ نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے دی۔اس سے قبل جاپان کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی طرف کم فاصلے تک مار کرنے والے تین بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا۔ میزائلوں نے 350 کلومیٹر کی دوری سے اڑان بھری اور زیادہ سے زیادہ 100 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچ گئی۔ تمام میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرے۔