صفا بیت المال اور رہبر فاونڈیشن کے اشتراک سے 22 لاکھ روپیے مالیتی سلائی مشینوں اور ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Jan.

بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنا ہماری ملی ذمہ داری۔ غیاث احمد رشادی
حافظ مبشر خان دفتر انچارج صفا بیت المال کی اطلاع کے مطابق آج بہ تاریخ 14؍جنوری بہ روزِ ہفتہ معراج گارڈن بنڈلہ گوڑہ میں صفا بیت المال انڈیا اور رہبر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خود روزگار اسکیم کے تحت شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 100 مستحق خواتین میں بعد از تحقیق و سروے سلائی مشینوں کی تقسیم عمل میں آئی۔ صفا بیت المال کی جانب سے ماہانہ اور ہنگامی امداد کے علاوہ موقع بہ موقع ایسے افراد جنہیں روزگار میں معاونت کرنے سے وہ خود کفیل بن سکتے ہیں اور اپنی معیشت کو مضبوط کرتے ہوئے اپنے گھریلو اخراجات از خود برداشت کرسکتے ہیں ایسے افراد میں روزگار فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ چنانچہ آج پیشۂ خیاطی سے وابستہ ایسی ہی ایک سو مستحق خواتین کو سات لاکھ پانچ ہزار روپیے مالیتی سلائی مشینیں دی گئیں ۔ علاوہ ازیں 12 جنوری اور 13 جنوری بروز جمعرات اور جمعہ ورنگل ہنمکنڈہ کے مختلف علاقوں میں رہنے والے پچاس مستحق افراد میں خودروزگار اسکیم کے تحت ایک سو ٹھیلہ بنڈیاں مع سامان کی تقسیم عمل میں آئی جس کی لاگت15 لاکھ روپیے ہے۔ صفا بیت المال شاخ ورنگل کے صدر مفتی منہاج احمد قیومی نے بتایا کہ ورنگل ایل بی نگر عیدگاہ و غیرہ کے پچاس اور ہنمکنڈہ کے پچاس افراد میں بنڈیاں تقسیم کی گئیں‘ جس میں ترکاری‘ مکس فروٹ‘ پلاسٹک کا سامان‘ ٹفن سنٹر کا سامان‘ ٹی اسٹال وغیرہ شامل تھے ۔ ان ایک سو افراد میں مذکورہ سامان مع ٹھیلہ بنڈی زائد از پندرہ لاکھ روپیے مالیتی تقسیم کیے گئے ۔ورنگل میں تقسیم کے تمام تر انتظامات میں شاخ ورنگل کے جمیع اراکین اور مرکزی صفا کی ایڈمنسٹریشن ٹیم کے افراد محمد مسلم انصاری‘ محمد عمران‘ محمد فیصل کے علاوہ شاخ ورنگل کے اراکین مولانا محمد منور حسین‘ حافظ محمد شاہد‘ محمد فرید الدین‘ مولانا محمد نوشاد اختر‘ حافظ و قاری محمد جاوید احمد سراجی و دیگر ذمہ داران شریک تھے ۔واضح ہوکر صفا بیت المال رہبر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اب تک حیدرآباد و سکندرآباد میں ٹولی چوکی‘ مولاعلی‘ بابانگر‘ تالاب کٹہ‘ شاہین نگر‘ بنڈلہ گوڑہ ‘ ریاست تلنگانہ میں کریم نگر‘ سنگاریڈی‘ظہیرآباد‘ سداسیواپیٹ‘شادنگر‘جڑچرلہ‘ تانڈورورنگل‘کرناٹک میں گلبرگہ‘ہمناآباد‘بیدراور مہاراشٹرا میں جالنہ ‘اورنگ آباد‘ ناندیڑ و دیگر اضلاع میں دو کروڑ روپیے مالیتی سینکڑوں بنڈیاں تقسیم کرچکا ہے ۔