عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر کارلوس الکراز آسٹریلین اوپن سے دستبردار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Jan.

نیویارک،7جنوری: عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر کارلوس الکراز (Carlos Alcaraz) ہیمسٹرنگ انجری کے باعث آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہوگئے۔اسپین کے 19سالہ کارلوس الکراز نے کہا ہے کہ آسٹریلین اوپن کے لیے سخت محنت کی تھی۔کارلوس الکراز نے کہا کہ بدقسمتی سے میں اب آسٹریلین اوپن میں حصہ نہیں لے سکوں گا۔انہوں نے کہا کہ مشکل ضرور ہے لیکن پْر امید ہوں کہ جلد فٹ ہو جاؤں گا۔نواک جوکووچ کو ویکسی نیشن نہ کروانے پر ایک بار پھر ٹورنامنٹ سے روک دیا گیا تھا، وہیںغیرملکی میڈیا کے مطابق یہ لگاتار دوسرا برس ہے کہ عالمی نمبر ون پلیئر آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ نواک جوکووچ گزشتہ برس آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہونے پر ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔