فرانس کے’چارلی ہیبڈو‘ نے خامنہ ای کے خلاف پھر کارٹون شائع کر دیے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Jan.

پیرس،11جنوری:فرانس کے توہین آمیز کارٹونوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور اخبار چارلی ہیبڈو نے دوسری بار ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کے خلاف کارٹون شائع کیے ہیں۔ایران کے بارے میں اس طرح کے کارٹون شائع کرنے اور مہسا امینی کے ایشو کی حمایت کرنے پر ایران اور اس کے اتحادیوں نے دو روز پہلے چارلی ہیبڈو سے احتجاج کیا تھا۔اسی طرح ایرانی رہبر کے بارے میں کارٹونوں کی اشاعت کے باعث یہ اخبار پچھلے ہفتے ہیکنگ کی کوشش کا بھی نشانہ بن چکا ہے۔چارلی ہیبڈو کے ایڈیٹر ‘رس’ نے لکھا ہے کہ ‘ ملا لوگ اخبار سے خوش نہیں ہیں، کیونکہ ان کے لیڈر کے کارٹون بنائے گئے ہیں۔’رس‘ نے بدھ کے روز کی اشاعت کا حصہ بنائے گئے اسی طرح کے کارٹونوں کے حوالے سے کہا ہے’ اپنے اوپر ہنسنا کبھی بھی ظالموں کو پسند نہیں رہا۔’واضح رہے فرانسی اخبار چارلی ہیبڈو نے رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے کئی سال پہلے توہین آمیز خاکے بنائے تھے، اس پر مسلم دنیا میں سخت احتجاج ہوا اوراس کے دفتر پر 2015 میں ایک حملے کے دوران 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اخبار آجکل اسی حملے کی یاد منارہا ہے۔ اس وقت چارلی ہیبڈو کو امریکہ اور یورپ کی حکومتوں اور قیادتوں میں بھی بہت پذیرائی ملی تھی۔ اب ایرانی سپریم لیڈر کے حامی ہیکرز نے اس پر ڈیجیٹل حملہ کیا ہے۔