Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Jan.
ریاض،4جنوری:سعودی عرب نے فن لینڈ کے لیے نسرین بنت حمد الشبل کو نئی سفیر مقرر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے اس منصب کا حلاف منگل کے روز یمن پیلس ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے اٹھایا۔حلف کے بعد فن لینڈ کے لیے سعودی عرب کی اس سفیر نے اپنے ٹویٹ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناوؐں کا اظہار کیا۔ کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے یہ ذمہ داری سونپی۔’نسرین بنت حمد الشبل نے اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنے ماتحتوں کی مدد کرتے ہیں۔’واضح رہے سعودی عرب اور فن لینڈ کے درمیان 1969 سے سفارتی و تجارتی تعلقات موجود ہیں۔ ریاض عرب ممالک میں فن لینڈ کی مصنوعات کے لیے ایک اہم مارکیت کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔منگل کے روز بعض دوسرے ممالک کے لیے بھی نئے سفیروں نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔ ان میں میں سفیر اور یورپی یونین میں سعودی عرب کے مشن کی سربراہ اور یورپی اٹامک انرجی کمیونٹی کے لیے حیفہ بنت عبدالرحمن شامل ہیں۔جمہوریہ کیمرون کیلیے سفیر ڈاکٹر فیصل بن سعود المجفیل؛ جمہوریہ انڈونیشیا کے لیے سفیر فیصل بن عبداللہ العمودی، جمہوریہ قازقستان میں نئے سعودی سفیر فیصل بن حنیف القحطان ، جمہوریہ گھانا میں سفیر سلطان بن عبدالرحمن الدخیل، جمہوریہ زیمبیا میں سفیر علی بن سعد القحطانی اور جمہوریہ کوٹ ڈی آئیور میں سفیر سعد بن بخیت القطام ہوں گے۔اسی طرح جمہوریہ گبون میں سفیر فرراج نادر فرراج بن نادر مقرر کیے گئے ہیں، آسٹریلیا کے دولت مشترکہ کے سفیر سلطان بن فہد بن خزیم اور جمہوریہ گنی میں سفیر ڈاکٹر فہد بن عید الراشدی سعودی عرب کے نئے سفیر بنائے گئے ہیں۔تمام سفیروں نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے اپنے عہدوں کا حلف لیا کہ وہ اللہ قادر مطلق کو حاضرو ناظر جان کر حلف اٹھاتے ہیں کہ اپنے مذہب ، بادشاہ اور مملکت کے ہمیشہ وفادار رہیں گے، ملکی راز کبھی کسی کے سامنے میں نہیں لائیں گے۔ ملک کے اندر اور باہر اپنے ملک کے مفاد اور استحکام کے لیے کام کرتے رہیں گے۔