مارواڑی سیوا سمیتی کی جانب سے مسلسل ایک ہفتہ سے الاؤ اور موبائل کمبل تقسیم کا سلسلہ جاری ہے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13th Jan.

پٹنہ سیٹی 13جنوری ( ذوالقرنین) انسان کی خدمت سب سے بڑی خدمت ہے اسی خدمت کے پیش نظر مارواڑی سیوا سمیتی پٹنہ سیٹی کے زیراہتمام اس کپکپاتی ہوئی سرد موسم میں الاؤ جلانے کے ساتھ موبائل کمبل تقسیم کا پروگرام آج کیا گیا سمیتی کے صدر سنجیو دیوڑا نے بتایا کے سمیتی لگ بھگ ایک ہفتہ سے روزانہ پٹنہ سیٹی کے مختلف علاقہ میں الاؤ جلانے کے ساتھ ساتھ کمبل تقسیم کا پروگرام لگاتار کرتی آرہی ہے آج اسی سلسلہ میں شہید بھگت سنگھ چوک پر سے پھر الاؤ جلانے کا انتظام کیا گیا چوک موڑ کے علاوہ کنگن گھاٹ چوک تھانہ موڑ چمڑو ڈانڈیا حاجی گنج گرو گوند سنگھ پتھ کے ساتھ دیگر کئی مقام پر الاؤ جلایا گیا سمیتی کے صدر سنجیو دیوڑا نے ریاستی حکومت اور انتظامیہ سے گزارش کی ہے کے انتظامیہ اس معاملہ میں پہل کریں اور سلم علاقہ میں الاؤ اور کمبل تقسیم کا پروگرام شروع کرے آج کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں شرد ٹیکریوال راج کمار گوینکا سوبھاش پودار آشوک بنکا رمیش ٹیکریوال پردیپ کیڈیا سنی ساہ پپو کملیا کا رول اہم تھا