محکمہ ویجیلنس کے افسران نے سہرسہ میں سرکل آفس ملازم کو 15000 روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں کیا گرفتار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Jan.

سہرسہ/4جنوری(سالک کوثر امام)سہرسہ میں سرکل آفس ملازم کو 15000 روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے بتادیں کہ بہار میں بدعنوانی پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت چوکس ہے۔  اس سلسلے میں ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگاتار چھاپے مارے جا رہے ہیں۔  اس کے ساتھ ہی کسی بھی قسم کی اطلاع ملنے پر فوراً چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں اب سہرسہ میں ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ نے ایک بڑا چھاپہ مارا ہے جس میں ریونیو ملازم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ بہار کے سہرسہ میں ویجیلنس ٹیم نے چھاپہ مار کر ریونیو ملازم سنتوش جھا کو سماہر کورٹ میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاہے۔سرکل آفس کہرہ ملازم سنتوش کمار جھا ضلع کے کہرہ زون میں کام کر رہے تھے۔  اسے 15000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔  فی الحال مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے آگے کی مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔اس سلسلے میں ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی ارونودے پانڈے نے بتایاکہ ایک فریادی ہیں محمد اسرافیل جنہوں نے 23 دسمبر 2022 کو شکایت کی تھی کہ داخل خارج کیلیے رشوت کی مانگ کی جارہی ہے جسکے بعد تحقیق کی گئی جس میں یہ الزام صحیح قرار پایا اور آج ان کو 15 ہزار روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔