مدرسہ دارالعلوم اسعدیہ کھیری باندھ بھاگلپور میں منعقد ہوا تعزیت کا پروگرام مرحومین کے لئے کیا گیا ایصال ثواب:

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Jan.

بھاگلپور(منہاج عالم) مدرسہ دارالعلوم اسعدیہ کھیری باندھ بھاگلپور میں تعزیت کا پروگرام منعقد کیاگیا ،جس میں مدرسہ کے اساتذہ اور طلبہ نے قرآن مجید کی تلاوت کی ،اور مرحومین (جناب محمد صلاح الدین صاحب مرحوم ،جناب محمد مرتضی عالم صاحب مرحوم ،جناب محمد عبد الغنی صاحب مرحوم ،جناب محمد ادریس صاحب مرحوم ،جناب محترمہ شاہینہ پروین مرحومہ )کے لئے ایصال ثواب کیا۔ مدرسہ دارالعلوم اسعدیہ کھیری باندھ بھاگلپور کے بانی و مہتمم جناب مولانا محمد زاہد حلیمی قاسمی صاحب (جنرل سیکریٹری: نصرت ویلفئیر سوسائٹی بھاگلپور)نے مرحومین کے وارث جناب محمد شہباز صاحب نیو کر بگیہ پٹنہ اور ان کے برادران حضرات،اور بیٹے امیر حمزہ کو تسلی کے کلمات سے دلاسہ دیا،کہ یہ قدرت کا نظام ہے ،یہ زندگی چکی کے مانند ہے ،یہاں ہرکسی کو آنا ہے اور ہر کسی کو جانا ہے ، آج ان کی تو کل ہماری باری ہے،یہ دنیا فانی ہے اور یہاں کی ہر چیز فانی ہے ،اورقرآن مجید کی آیات تلاوت کی ،،کل من علیہا فان ،ویبقی وجہ ربک ذوالجلال والاکرام ،،  مولانا حلیمی نے کافی دکھ  کا اظہار فرمایا کہ،یہ حضرات بہت مخلص اور ہمدرد تھے ،نیک سنجیدہ اور منکسر المزاج تھے،اور اچھے اخلاق کے مالک تھے ،دینی خدمات کے لئے اپنی تن من دھن کی بازی لگا دیتے تھے ،ان کی دینی ،ملی قومی خدمت نے ان کی زندگی میں چار چاند لگا رکھا تھا ،اور یہ جذبہ اور شوق ان کے وارثین میں بھی موجود ہیں ۔مزید کہا کہ شہباز صاحب کے والد محمد صلاح الدین مرحوم مدرسہ کے مخصوص معاونین میں سے تھے    مولانا حلیمی کے بعد مدرسہ کے اساتذہ نے بھی اظہار تعزیت فرمایا اور اخیر میں مرحومین اور پوری امت مسلمہ کے لئے دعاء مغفرت کی گئی ۔  تعزیت کی مجلس میں مدرسہ کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ جناب حافظ محمد اشعر حلیمی صاحب ،جناب حافظ عظیم الدین صاحب ،جناب حافظ مجاہد صاحب اور ڈاکٹر محمد وسیم صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے