مرحوم “عظیم الدین” میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Jan.

سابق ضلع پریشد چیئرپرسن شگفتہ عظیم نے کیا ٹورنامنٹ کا افتتاح،افتتاحی میچ میں مدن پور کی جیت
ارریہ:-۔ ( مشتاق احمد صدیقی ) گزشتہ کل ارریہ کے سابق وزیر حکومت بہار مرحوم عظیم الدین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا سابق ضلع پریشد صدر کم جے ڈی یو لیڈر شگفتہ عظیم نے ڈہٹی کے نسیم انٹر کالج گراؤنڈ میں فیتا کاٹ کر افتتاح کیا۔اس T20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ کرکٹ ٹورنامنٹ دس دن تک چلے گا، اس ٹورنامنٹ کے مد نظر دیوی علاقے کے نوجوانوں میں کافی جوش و خروش دیکھاگیا۔ اس ٹورنامنٹ کا  افتتاحی میچ مدن پور اور  بانسر کے درمیان کھیلا گیا جس میں مدن پور کی ٹیم نے بانسر کو دس رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جیت لیا۔ کل کے افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی شگفتہ عظیم نے تمام کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما ہوتی ہے، آج کے تناؤ کے ماحول میں کھیلوں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ آپ نے مزید کہا کہ یہ  کرکٹ ٹورنامنٹ ہر سال میرے خسر محترم مرحوم عظیم الدین  کے نام پر منعقد کیا جاتا ہے، جو سات مرتبہ سکٹی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے  اور تین بار وزیر رہ چکے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد ہے کہ  دیہی نوجوانوں کو بھی کھیلوں کے میدان میں نام روشن کرنے کا موقع فراہم ہوسکے۔مرحوم عظیم الدین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوآرڈینیٹر، سابق وزیر مرحوم عظیم الدین کے فرزند اور موجودہ ضلع پریشد کے صدر آفتاب عظیم پپو نے تمام کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ ہم آہنگی کے ماحول میں کھیل کے جذبے کے ساتھ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں۔کھیل کے پہلے دن شائقین کرکٹ  کی بڑی تعداد موجود تھیں۔