Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Jan.
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس کے دبنگ سابق ایم ایل اے سنیل پانڈے آج اسپیشل جج کم سب جج I راگھویندر نارائن سنگھ کی سہسرام عدالت میں ڈکیتی اور چوری سے متعلق دو الگ الگ مقدمات کے سلسلے میں پیشی ہوئئ ۔ یہ کیس بکرم گنج پولیس اسٹیشن کیس نمبر 70/1998 اور کارکاٹ کچھوا تھانہ کیس نمبر 09/1999 سے متعلق ہے ۔ اس معاملے میں عدالت نے سابق ایم ایل اے سنیل پانڈے کو جو اتر کے مرزا پور منڈل جیل میں بند ہیں کو پیشی کا حکم جاری کیا تھا ۔ اتر پردیش پولس نے سابق ایم ایل اے کو آج دوپہر ایک بجے سخت سیکورٹی کے درمیان عدالت میں پیش کیا پیشی کے بعد یوپی پولس انھیں دوبارہ اپنے ساتھ یو پی لے گئی ۔ قابل ذکر ہے کہ سنیل پانڈے دو مرتبہ ایم ایل اے رہ چکے ہیں ۔ ایک مرتبہ وہ پیرو اسمبلی حلقہ سے سمتا پارٹی کے ٹکٹ پر ایم ایل اے منتخب ہوئے اور دوسری مرتبہ تراری اسمبلی حلقہ سے جے ڈی یو کے ٹکٹ سے کامیاب ہوئے تھے ۔ مذکورہ ایم ایل اے اگست 2022 سے یوپی کے مرزا پور منڈل جیل میں بند ہیں اور اتر پردیش پولس نے انہیں مرزا پور سے گرفتار کیا تھا جنکی آج سہسرام کورٹ میں پیشی ہوئی ۔