مریم نواز کومسلم لیگ کی الیکشن مہم کا سربراہ مقرر کیاگیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Jan.

لاہور،3 جنوری:مسلم لیگ کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کو متحرک کرنے کے لئے مریم نواز کو چیف آرگنائزر مقرر کردیا ہے۔ جب سے مسلم لیگ اقتدار میں آئی ہے اس کا اثر ورسوخ خاص کر صوبہ پنجاب میں کام ہوتا نظر آرہا ہے اور اس لئے پارٹی کے سینئر رہنما پریشان ہیں کہ وہ کیسے عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی کے ساتھ اس بڑے صوبے میں انتخابی ٹکر لے سکے۔ اسی لئے صدر شہباز شریف نے کئی اہم تنظیمی فیصلے لئے جس کے تحت مریم نواز کو سینئر نائب صدر کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں۔ اس کے علاوہ انہیں پارٹی کے تنظیم نوکے لئے چنا گیا ۔ مریم نواز پچھلے دو مہینے سے لندن میں مقیم ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ مستقبل قریب میں وہ اپنے والد کے ساتھ واپس وطن آجائیںگی تاکہ اس سال ہونے والے انتخابات میں وہ مضبوطی سے میدان میں آسکے۔ اس دوران نواز شریف نے بھی پارٹی کے عہدیدارو ں کو ہدایت دی کہ وہ آج سے ہی الیکشن کی تیاریاں شروع کریں۔ تاکہ وہ تحریک انصاف پارٹی کا مقابلہ کرسکے۔صوبہ پنجاب سیاسی لحاظ سے کافی اہمیت کا حامل ہے اور جو پارٹی یہاں الیکشن میں سبقت حاصل کرے گی اسی کو حکومت بنانے کے امکانات زیادہ ہیں۔ نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی اور انہیں کہا کہ وہ آج سے ہی اپنی سرگرمیاں تیز کریں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی طرف سے بلائے گئے اسمبلی سیشن میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے بھی پارٹی رہنمائوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔ نو جنوی کوہونے والا اجلاس بہت اہم ہے اور مسلم لیگ کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ وہ کس طریقے سے ریاست میں اپنا سیاسی دبدبہ قائم رکھے ۔