مفصل تھانہ میں کرائم کنٹرول کے حوالے سے چوکیداروں کی پریڈ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Jan.

سمستی پور، 11 جنوری، ( فیروز عالم ): سمستی پور, پولیس سپرنٹنڈنٹ ونے تیواری کی ہدایات کے مطابق بدھ کے روز مفصل تھانہ میں جرائم پر قابو پانے کے سلسلے میں مفصل تھانہ صدر پروین کمار مشرا کی موجودگی میں تھانہ علاقہ کے چوکیداروں کی پریڈ کا انعقاد کیا گیا آپ کو بتاتے چلیں کہ سمستی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ونے کمار تیواری نے گزشتہ جنوری کو کلکٹریٹ روم میں ضلع کے تمام پولس افسران، اسٹیشن ہیڈز اور برانچ انچارجوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا تھا اور ضلع میں جرائم پر قابو پانے کے سلسلے میں ضروری ہدایات دی تھیں اس میٹنگ میں تمام تھانہ صدر کو ہدایت کی گئی کہ تھانے کے ٹاپ 10 مجرموں کی فہرست تیار کرکے ان کی نگرانی کی جائے اور شراب مافیا کے خلاف خصوصی چھاپے مارے جائیں اور جیولری دکانداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اسی ہدایت کی روشنی میں بدھ کے روز تھانہ صدر پروین کمار مشرا کی طرف سے مفصل تھانہ احاطے میں چوکیداروں کو ضروری ہدایات دی گئیں اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ چوکیدار انٹیلی جنس کا اہم ذریعہ ہیں اور ان کی دی گئی معلومات جرائم پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں وہ علاقے میں امتناع کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان تمام باتوں کے حوالے سے انہیں علاقے میں متحرک رہنے کی ہدایت دی گئی ہے موقع پر ایس آئی امتیاز الحق خان، آنند کشیپ، بھگت پرساد یادو، کرشن چندر بھارتی، پرینکا کماری سمیت درجنوں پولیس اہلکار موجود تھے