Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13th Jan.
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 13 جنوری 2023 کو روہتاس تھانہ میں مقدمہ نمبر-03/2023، مورخہ 07.01.2023، مقتولہ راجکلی دیوی، جنکا قتل کیا گیا تھا، انکے شوہر مہیندر اراؤں والد- بدھ دیو اراؤں گاؤں- ناگاتولی تھانہ روہتاس، ضلع روہتاس۔ ایس سی اور ایس ٹی (مظالم کی روک تھام) ایکٹ 1989 کے تحت 8,25,000 (آٹھ لاکھ پچیس ہزار) کے معاوضے کی رقم منظور کی گئی ۔ دھرمیندر کمار ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ روہتاس نے فوری طور پر منظور شدہ معاوضہ کی رقم کا 50% یعنی 4,12,500/ (روپے چار لاکھ بارہ ہزار پانچ سو روپئے) کا چیک مہیندر اراؤں کو فراہم کیا، باقی رقم 4,12,500/ (چار لاکھ بارہ ہزار پانچ سو روپے) ) معزز عدالت میں چارج شیٹ جمع کرانے کے بعد فراہم کی جائیگی ۔ اس موقع پر دنیش کمار ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر روہتاس (سہسرام)، جئے شنکر سنگھ بلاک ویلفیئر آفیسر روہتاس، بالیشور کمار وکاس مترا روہتاس گڑھ پنچایت اور شیام نارائن اراؤں سابق مکھیا پنچایت پپرڈیہ موجود تھے ۔