Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13th Jan.
ممبئی، 13 جنوری: ناسک ضلع میں سنر-شرڈی ہائی وے پر واوی پاتھرے کے قریب جمعہ کی صبح تقریباً 6 بجے ایک پرائیویٹ بس اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے ہوئے تصادم میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں چھ خواتین، دو مرد اور دو بچے شامل ہیں۔ حادثے میں 34 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے سنر کے مختلف نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ساگر کوٹے کے مطابق بس ممبئی کے امبرناتھ اور الہاس نگر سے شرڈی جا رہی تھی۔ صبح تقریباً 6 بجے سائی بابا کے دیدار کے لیے جانے والے عقیدت مندوں کی بس واوی پاتھرے کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں دس افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ 34 زخمیوں کو نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔