Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Jan.
پٹنہ / مظفر پور / ویشالی، 03 جنوری: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا منگل کیروز دوپہر ایک بجے خصوصی طیارے کے ذریعے پٹنہ پہنچے اور سڑک کے ذریعے مظفر پور ضلع کے پارو ہائی اسکول پہنچے۔ یہاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نتیش نے بہار کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ مینڈیٹ کی توہین ہوئی ہے۔ اس کا جواب جمہوری طریقے سے دیا جائے گا۔
نڈا نے کہا کہ ہم اقتدار میں کرسی پر بیٹھنے کے لیے نہیں بلکہ بہار کی ترقی کے لیے تھے۔ ا?ج بہار میں ہزاروں کروڑ روپے کے پل بن رہے ہیں۔ یہ تمام کام نریندر مودی کی قیادت میں شروع ہوئے تھے لیکن اب ایک مسئلہ ہے۔ ہم لکشمی کو اوپر سے بھیجیں گے لیکن نیچے جنگل راج ہو تو کام نہیں ہو سکتا۔ ا?ج میں کہہ سکتا ہوں کہ بہار میں جنگل راج ا?گیا ہے۔ اگست کے مہینے میں ہی کتنے قتل ہوئے۔ لوگوں کو یرغمال بنا لیا گیا۔ خواتین کے خلاف مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔ امن و امان تباہ ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے قومی صدر نے کہا کہ ہندوستان ا?ج دنیا کا مینوفیکچرنگ مرکز بن گیا ہے۔ ہندوستان اب دنیا میں موبائل کا ہب بن رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہم اسٹیل پروڈکشن میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ میں بھی کورونا کی ویکسینیشن مکمل نہیں ہوسکی ہے جب کہ ہندوستان میں 220 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ نڈا نے کہا کہ پوتن اور زیلنسکی سے بات کرنے کے بعد انہوں نے یوکرین میں جنگ روک دی اور مل کر 25 ہزار طلباء کو بحفاظت باہر نکالا۔
اس سے پہلے جے پی نڈا کا سونی پور کے ہری ہرناتھ مندر میں صبح 10 بجے پوجا کرنے کا پروگرام تھا، لیکن پرواز میں تاخیر کی وجہ سے ان کے پہنچنے تک مندر کے دروازے بند ہو گئے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ درشن نہیں سکے۔ اس کے بعد وہ شیڈول کے مطابق حاجی پور سے ہوتے ہوئے سون پور سے ویشالی کے لیے روانہ ہوئے۔