Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Jan.
ممبئی،12جنوری(ایم ملک)باقی ہندوستانیوں کی طرح، ٹائیگر شراف بھی ہندوستانی سنیما کی میگا عالمی فتح کی شان میں جھوم رہے ہیں جب آرآرآر کے گانے ‘ناٹو ناٹو’ نے ایک موشن پکچر میں بہترین اوریجنل گانے کا گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا۔ کئی سرکردہ شخصیات اپنے اپنے انداز میں ملک کے لیے بے پناہ فخر کے لمحے کا خیرمقدم کر رہی ہیں، اور بھارت کی کامیابی کو نشان زد کرنے کے لیے ٹائیگر شراف کے ڈانس ٹریبیوٹ سے بہتر اور کیا طریقہ ہو گا۔آج کی نسل میں جہاں ایکشن اور ڈانس میں ٹائیگر شراف جیسا کوئی نہیں ہے ، وہیں وہ ایک قابل فخر ہندوستانی بھی ہے جس نے ہمیشہ ملک کا احترام کیا ہے اور اپنے طریقے سے ملک کی خوشیوں میں بھی شریک ہوتے رہے ہیں۔دریں اثنا، کام کے محاذ پر، ٹائیگر شراف سال کی دو میگا ریلیز، ‘گنپتھ’ اور ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔