Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13th Jan.
ٹھاکرگنج،کشن گنج 13 جنوری(محمد محیط حسن رضا) جمعہ کے دن ٹھاکرگنج نگر پنچایت آفس میں ٹھاکرگنج نگر چئیرمین سکندر پٹیل، نائب صدر محترمہ ارمیلہ دیوی وار ڈ نمبر 1سے درگا کماری گپتا، وارڈ نمبر 2 سے دیواشیش بسواس، روپاوتی دیوی، پونم کماری، وارڈ نمبر 5سے سجن کمار، وارڈ نمبر 6سے دیلیپ سنگھ، وارڈ نمبر 7سے منجو دیوی (شوہر خالق انصاری) ، وارڈ نمبر 9سے سودھا دیوی، وارڈ نمبر 10سے امیت کمار سنہا، وارڈ نمبر 11سے چاندی کماری، وارڈ نمبر 12سے کرشنندن جھا کونسلروں کی حلف برداری تقریب منعقد کی گئی اور انہیں حلف دلایا گیا۔جہاں ٹھاکرگنج بی ڈی او نے مذکورہ عہدیداران کو حلف دلائی۔ اس موقع پر چئیرمین و نائب چئیرمین اور وارڈ کونسلروں کے حامیوں سے ٹھاکرگنج نگر پنچایت آفس کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔حلف برداری کے بعد ٹھاکر گنج نگر چئیرمین شری سکندر پٹیل نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران اپنے کئے وعدوں کا اعادہ کیا اور کہاکہ انتخاب کے دوران میں نے ٹھاکرگنج نگر پنچائت کے عوام سے جو وعدہ کیا ہے ان تمام وعدوں کو پورا کروں یہی میری اولین ترجیح ہوگی ۔ اور عوامی توقعات پر پوری طرح کھڑے اتریں گے اورٹھاکرگنج نگر پنچایت ترقی و خوشحالی کی ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔