پانی پت میں سلینڈر پھٹنے سے 6لوگوں کی موت

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Jan.

چنڈی گڑھ، 12جنوری :ہریانہ کے پانی پت کے تحصیل کیمپ علاقے میں ایک گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب صبح کھانا تیار کیا جا رہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ گیس سلینڈر میں آگ لگنے سے ہوا۔ سب کچھ اتنی جلدی ہوا کہ گھر کے لوگوں کو باہر نکلنے کا موقع بھی نہ ملا۔ تمام مرنے والے کرائے پر رہتے تھے۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ حالانکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سلینڈر میں آگ کیسے لگی۔ پولس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ پولیس کے مطابق سب کچھ اچانک ہوا جس کی وجہ سے گھر والوں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا۔ پولیس ہر زاویے سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔