Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.
نئی دہلی ،یکم جنوری :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں جمہوریت واپس آرہی ہے۔پاکستانی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ رمیز راجہ کی کسی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، جتنے بھی کھلاڑی تھے ان کے معاہدوں میں توسیع کردی گئی ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تمام اداروں سے رابطہ ہوگیا ہے، تمام جلد ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔
قبل ازیں نجم سیٹھی کی زیرِ صدارت پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان جونیئر لیگ بند کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے اپنی برطرفی پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس دن انہیں برطرف کیا گیا اس دن وہ آفس بھی نہ جا سکا، لوگوں نے پی سی بی پر ایسے حملہ کیا جیسے ایف آئی اے کا چھاپہ پڑا ہو۔غور طلب ہے کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ میں چیئر مین کی تبدیلی کے بعد متعدد تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ پہلے شاہد آفریدی کا سلیکٹر کے طور پر منتخب ہونا اس کے بعد پاکستانی کے پرانی کھلاڑیوں کی بھی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ بائیں ہاتھ کے مضبوط گیند باز محمد عامر کی بھی واپسی کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ۔ بتا دیں کہ محمد عامر نے کرکٹ سے خود کو علیحدہ کر لیا تھا ان کا الزام تھا کہ پاکستانی بورڈ انتظامیہ کا رویہ ان کے ساتھ اچھا نہیں تھا۔