پرتھوی شا نےٹی ٹوئنٹی انداز میں ڈبل سنچری اسکور کرکے مچائی دُھوم

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th Jan.

نئی دہلی، 10جنوری : ہندوستانی ٹیم کے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کے تینوں فارمیٹس میں دھوم مچانے والے پرتھوی شا کو ٹیم انڈیا میں شامل نہ کرنے کے بارے میں کافی چرچا ہے۔ تاہم وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس دوران پرتھوی شا نے رنجی ٹرافی میں ڈبل سنچری اسکور کی ہے۔ پرتھوی نے ممبئی کے لیے کھیلتے ہوئے آسام کے خلاف ڈبل سنچری بنائی ہے۔ خیال رہے کہ پرتھوی شا نے 164 گیندوں میں 150 کا ہندسہ مکمل کیا، جب کہ 235 گیندوں میں ڈبل سنچری بنا کر سلیکٹرز کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی۔ خیال رہے کہ اس ڈبل سنچری سے پہلے پرتھوی شا اس رنجی سیزن میں صرف ایک نصف سنچری بنا پائے تھے۔لیکن اب اس ڈبل سنچری کی وجہ سے انہوں نے ایک بار پھر ٹیم انڈیا کے دعوے کو پختہ کیا ہے۔ پرتھوی شا کی کارکردگی کے باوجود انہیں ٹیم انڈیا میں جگہ نہ دینے پر ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ لیکن اس پر انتظامیہ کی خاموشی صاف نظر آرہی ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے، یہ اس وقت سب کی سمجھ سے باہر ہے۔ ممبئی کی ٹیم فی الحال ایلیٹ گروپ بی میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ممبئی، 41 بار کی رنجی چمپئن، ایک بار پھر مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اور ٹرافی پر قبضہ کرنا چاہے گا۔پرتھوی شا نے ہندوستان کے لیے پانچ ٹیسٹ میچ، چھ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا ہے۔ شائقین کو بھی یقین نہیں آرہا ہے کہ اتنی کارکردگی کے بعد بھی پرتھوی شا کو ٹیم انڈیا میں جگہ کیوں نہیں مل رہی ہے؟تاہم اس نظرانداز کئے جانے پر مبنی سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔