Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Jan.
سمستی پور مورخہ 2/جنوری (محمد خورشید عالم ) سمستی پور ضلع کے انگارگھاٹ تھانہ علاقہ کے انگارگھاٹ ریلوے پھاٹک کے قریب گاؤں والوں کے ذریعہ لوٹ پاٹ اور فائرنگ معاملے میں پکڑے گئے دو بدمعاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ گرفتار کیے گئے دونوں بدمعاشوں کی شناخت ستیم کمار ولد سنجے مہتو ساکن وبیھوتی پور تھانہ علاقہ کے کھوکھساہا اور راجا کمار ولد سریش پرساد سنگھ ساکن سنگھیا گھاٹ بیہسایہ کے طور پر ہوئی ہے۔پکڑے گئے بدمعاشوں کے پاس سے دیسی کٹا، چار زندہ گولیاں، ریکوری ایجنٹ سے لوٹی گئی پاؤش مشین کے علاوہ ایجنٹ کا آدھار کارڈ، شناختی کارڈ، لوٹا ہوا بیگ برآمد کر لیا گیا ہے۔ تاہم تلاشی کے دوران لوٹی گئی رقم برآمد نہ ہوسکا ہے۔ گرفتار بدمعاشوں کے نشاندہی پر خانپور تھانہ کے مرغیاچک گاؤں کے رہنے والے منجے کمار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق مرغیا چک کے رہنے والے کندن کمار نے لائنر کا کردار ادا کیا تھا۔ بتادیں کہ جمعہ کی شام انگارگھاٹ اسٹیشن کے مغربی ریل پھاٹک پر نصف درجن بدمعاشوں نے ریکوری ایجنٹ و برنامہ باشندہ سندیپ کمار جو روزانہ کیوس نظامت پیکس کی وصولی کا کام کر رہے تھے۔پیسوں سے بھرا بیگ لوٹ لیا گیا۔ فرار ہو رہے بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش مقامی لوگوں نےکی تو بدمعاشوں نے گاؤں والوں پر فائرنگ کردی، جس سے سفہا گاوں کا رہنے والا مونو زخمی ہوگیا تھا۔