Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Jan.
نئی دہلی ،20جنوری : وزیر اعظم مودی 21 اور 22 جنوری کو پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) اور انسپکٹر جنرل کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس جمعہ یعنی 20 جنوری کو شروع ہوئی ہے۔ اس تین روزہ کانفرنس میں پی ایم مودی کی شرکت کی جانکاری پی ایم او نے دی ہے۔ یہ کانفرنس دارالحکومت دہلی کے پوسا میں واقع انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد کی گئی ہے۔ کانفرنس میں سائبر کرائم، منشیات کے خلاف جنگ، دہشت گردی سے نمٹنے کے چیلنجز اور بائیں بازو کی انتہا پسندی سمیت کئی دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔