Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th Jan.
ممبئی ،10جنوری:آئی سی آئی سی آئی کی سابق چیئر مین چاندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر کوآج رہا کیاگیا۔ممبئی ہائی کورٹ نے کل سی بی آئی عدالت کی سرزنش کی۔ کیونکہ چاندا کوچر اور اس کے شوہر کو بنا کسی ثبوت کے گرفتار کیاگیا۔ہائی کورٹ نے کہا کہ ان کی حراست قانون کے مطابق نہیں تھی ۔آج سویرے چاندا کوچر کو بائیکلا جیل سے رہا کیاگیا جبکہ ان کے شوہر کو آرتھر جیل سے رہائی دی گئی۔ ہائی کورٹ نے انہیں لون فراڈ کیس میں ضمانت دی۔ سی بی آئی نے انہیں 23دسمبر کوویڈیو کون کمپنی کو غیر قانونی طور پر لون دینے پر گرفتار کیاتھا اور اس کے خلاف میاں بیوی نے کورٹ کے خلاف اس گرفتاری کو چیلنج کیا اور کل کورٹ نے سی بی آئی کو کہا کہ ان کی گرفتار ی قانون کے حساب سے نہیں کی گئی اور یہ بھی کہا کہ بغیر سوچے سمجھے انہیں گرفتار کیاگیا۔ سی بی آئی نے کہا کہ بحیثیت چیئرمین آئی سی آئی سی بینک نے ویڈیوکون کو 3250کروڑ روپے کا قرض مہیا کیااور اس کے عوض اس کمپنی نے چاندا کوچر کے شوہر دیپک کوچر کی کمپنی میں 64کروڑ کی سرمایہ کاری کی۔