ڈ ی یو میں2023-24 سیشن کیلئے داخلہ کا عمل اپریل میں ہوسکتا ہے شروع

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Jan.

نئی دہلی ،17جنوری:دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2023-24 کے لیے داخلہ کا عمل اپریل میں شروع ہونے کی امید ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلوں کے عمل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس داخلہ ٹیم نے داخلہ کے عمل کی تیاری شروع کر دی ہے۔ 8 ارکان پر مشتمل یہ کمیٹی داخلہ کے عمل کے ڈھانچے اور انڈرگریجویٹ-پوسٹ گریجویٹ کورسز کی اہلیت کے لیے ایک تجویز تیار کرے گی۔ 25 جنوری کو ہونے والے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں رکھا جائے گا۔گزشتہ سیشن کی طرح اس سال بھی پروفیسر۔ ہنیت گاندھی کو ڈین داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی یو کمپیوٹر سنٹر کے جوائنٹ ڈائریکٹر سنجیو سنگھ بھی 8 ارکان کی اس ٹیم میں شامل ہیں۔ ڈاکٹر ہنیت گاندھی کا کہنا ہے کہ یوجی کورسز میں داخلہ کا عمل گزشتہ سال کی طرح کامن انٹرنس یونیورسٹی ٹیسٹ (سی یو ای ٹی) کے ذریعے کیا جائے گا۔ یو جی میں داخلے کے لیے اہلیت کا ڈھانچہ پہلے ہی تیار ہے اور وہی رہے گا۔ اس بار پوسٹ گریجویٹ کورسز بھی سی یو ای ٹی ا سکور سے ہوں گے۔ اس کے لیے یونیورسٹی کو پی جی کورسز کی اہلیت کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ اس پر جلد کام ہو جائے گا۔ اس کے بعد اسے اکیڈمک کونسل اور ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں رکھا جائے گا۔ڈی یو میں پی جی کے آخری سیشن تک، یہ دہلی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ کے ذریعے کیا جاتا تھا، جو نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے منعقد کیا جاتا تھا۔ لیکن اب پی جی میں داخلے صر ف سی یو ای ٹی کے ذریعے ہی ہوں گے۔ڈی یو اپریل میں داخلے کا عمل شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ رجسٹریشن کا عمل اپریل سے شروع کیا جا سکتا ہے جو مئی تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) مئی میں سی یو ای ٹی-2023 کا انعقاد کرے گی اور اس کے لیے درخواست کا عمل فروری کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگا۔ NTA نے سی یو ای ٹی کی تاریخوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ داخلہ امتحان 21 مئی سے 31 مئی تک منعقد ہوگا۔ این ٹی اے نے اس کے لیے یکم سے سات جون تک کی تاریخیں محفوظ رکھی ہیں۔ ڈی یوکا کہنا ہے کہ وہ سی یو ای ٹی کے رجسٹریشن کے عمل کی تکمیل کے بعد اپنی رجسٹریشن ونڈو کھول دے گا۔سی بی ایس ای بورڈ امتحان کے بعد ڈی یورجسٹریشن کا عمل شروع کر سکتا ہے۔ 12ویں جماعت کے امتحانات 15 فروری سے 5 اپریل تک ہوں گے۔