Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Jan.
نئی دہلی،12جنوری:کشمیر کے 29طلباء وطالبات کو بھارت درشن پروگرام کے تحت یہاں آئے ہیں اور انہیں مختلف تعلیمی اداروں کے علاوہ تاریخی جگہوں کا دورہ کرایاگیا۔ یہ پروگرام بی ایس ایف کی طرف سے کیاگیا۔ اور اس میں سات طالبات اور 22طلباء شامل ہیں۔ اپنے سات روزہ دورہ کے دوران انہیں ممبئی لے جایا جارہا ہے۔تاکہ وہاں پر نہر و سائنس سنٹر جہانگیر آرٹ گیلری اور حاجی علی درگاہ بھی جائیںگے۔ اس گروپ کو ہوائی سفر کی سہولیات کے ساتھ ساتھ کھانے پینے اور رہنے کی سہولہت کا بھی انتظام کیاگیا ہے۔ اور اس کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں بھائی چارہ اور امن کو پھیلا یا جائے۔ بی ایس ایف نے کہا کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ وہ کشمیری عوام کی خدمات انجام دیں۔ اور اس دورے کے دوران کشمیر کے طلباء خیرسگالی جذبے کو بڑھاواد ے سکیں۔ بی ایس ایف نے اب تک 1100سے زیادہ طلباء کو ملک کے مختلف ریاستوں کا دورہ کروایا بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل اشوک یادو نے اس گروپ کے روانہ ہونے سے پہلے ملاقات کی ان میںسے زیادہ تر طلباء دور درازعلاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس سال 105طالب علم کو بھارت درشن کے دورے پر لیا جائے گاتاکہ طالب علموں کو نہ صرف سائنس اور ٹیکنا لوجی اور تعلیمی پروگراموں کے بارے میں مزید جانکاری حاصل ہوگی بلکہ انہیں اپنے روز گار تلاش کرنے کے بارے میں معلومات دی جائے گی۔