کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ، نئی قیمت نافذ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.

نئی دہلی،یکم جنوری:پبلک سیکٹر آئل اور مارکیٹنگ کمپنیوں نے نئے سال کے پہلے دن ایل پی جی صارفین کو جھٹکا دیا ہے۔ تیل کمپنیوں نے کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت میں 25 روپے فی سلینڈر تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ گھریلو گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ کمرشیل گیس کے نئے نرخوں کا اطلاق اتوار سے ہو گیا ہے۔
تجارتی گیس سلینڈر کی قیمت دارالحکومت دہلی میں بڑھ کر 1769 روپے، کولکتہ میں 1870 روپے، ممبئی میں 1721 روپے اور چنئی میں 1917 روپے ہو گئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل نومبر میں تیل کمپنیوں نے 19 کلو کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت میں 115.50 روپے کی کمی کی تھی۔ کمپنیوں نے گھریلو گیس سلینڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ 14.2 کلوگرام ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں ا?خری تبدیلی 6 جولائی 2022 کو ہوئی تھی۔ فی الحال، گھریلو سلینڈر دارالحکومت دہلی میں 1053 روپے، ممبئی میں 1052.5 روپے، کولکاتہ میں 1079 روپے اور چنئی میں 1068.5 روپے فی سلینڈر مل رہا ہے۔