Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Jan.
نئی دہلی،12جنوری :گجرات کے فارنسک ماہرین باہری دہلی کے کنجھوالا میں 31 دسمبر کو ہوئے کار حادثے کے شواہد اور نمونے جمع کرنے کے لیے سلطان پوری کا دورہ کریں گے۔ پولیس نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ دہلی پولیس کے ترجمان سمن نلوا نے کہا کہ ڈی سی پی (آؤٹر) ہریندر کے۔ سنگھ کی درخواست پر نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی کے پانچ فرانزک ماہرین کی ٹیم دورہ کر رہی ہے۔انجلی سنگھ (20) کو 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی رات اس کی اسکوٹی پر ایک کار نے ٹکر مار دی تھی، جس میں وہ کار کے نیچے پھنس گئی تھی اور گاڑی کے ساتھ تقریباً 12 کلومیٹر تک سڑک پر گھسیٹنے کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی۔پولس اس معاملے میں اب تک کل سات لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں پہلے دیپک کھنہ (26)، امت کھنہ (25)، کرشنا (27)، متھن (26) اور منوج متل کو گرفتار کیا تھا۔ بعد میں دو اور لوگوں – آشوتوش اور انکش کھنہ کو مبینہ طور پر ثبوت چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔