Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Jan.
انقرہ،19جنوری:ترکیہ کی ڈرون ساز کمپنی کویت کو 370 ملین ڈالر کی مالیت کے ڈرون فراہم کرے گی۔ کمپنی کی اس ‘ ڈیل’ میں ڈرون طیاروں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔ اس ڈیل کے تحت ملنے والے ڈرونز کی مجموعی لاگت بتا دی گئی ہے۔ترکیہ کی دفاعی صنعت سے تعلق رکھنے والی کمپنی بایکار نے کویت کے ساتھ اپنے اس معاہدے کی تصدیق بدھ کے روز کی ہے۔’بایکار ‘کمپنی کے بنائے گئے ٹی بی 2 ڈرون طیاروں کی ڈیمانڈ میں حالیہ تین جنگوں کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔ کہ ان جنگوں کے دوران ٹی بی 2 نے اپنی صلاحیت اور نتائج دونوں سے دنیا کو متاثر کیا ہے۔ترکیہ ساختہ یہ ڈرون شام اور آذربائیجان کی جنگوں کے علاوہ روس یوکرین جنگ میں بھی کام آئے ہیں۔ یوکرین نے یہ طیارے روس کے خلاف استعمال کیے ہیں۔ جو روس کے لیے مشکلات کا سبب بنتے رہے۔’بایکار ‘ کی طرف سے کویت کے ساتھ معاہدے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ‘ یہ معاہدہ کویتی وزارت دفاع کے ساتھ 370 ملین ڈالر کے عوض کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق کہ بایکار نے یہ ڈیل ایک مقابلے کے بعد حاصل کی ہے۔ مقابلے میں امریکہ، چین اور یورپ کی ڈرون ساز کمپنیاں بھی نیلامی شامل تھیں۔یہ 2019 سے پراسس شروع ہوا تھا۔ تاہم ٹی بی 2 ڈرون طیاروں کی کارکردگی بہتر ہونے کی وجہ سے یہ ڈیل ‘بایکار’ کو مل گئی۔ امکانی طور پر یہ ڈیل 2028 تک کے لیے ہے۔