کے ایل راہل کے ون ڈے ٹیم کی پلیئنگ الیون سے باہر ہونے کا خطرہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.

نئی دہلی ، یکم جنوری:بھارتی ٹیم کے سابق بلے باز کوچ سنجے بانگر کا ماننا ہے کہ بھارتی ٹیم کے محدود اووروں کی ٹیم کے کپتان کی ریس میں اب ہاردک پانڈیا کے ایل راہل سے کہیں آگے ہیں۔ ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 آئی سیریز میں ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ جبکہ ون ڈے سیریز میں وہ روہت شرما کے ڈپٹی ہوں گے۔ کے ایل راہل ٹی ۔20 ٹیم سے باہر ہیں اور ون ڈے ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر منتخب کئے گئے ہیں۔
اسٹار اسپورٹس پر سنجے بانگر نے کہا :ایشان کشن کو سر فہرست سیریز میں جس طرح کی کامیابی ملی ہے اسے دیکھتے ہوئے کے ایل راہل کو آخری پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے کے لئے جدو جہد کرنا ہوگا۔اور اس لئے مجھے لگتا ہے کہ کے ایل راہل فی الحال 50اوور کرکٹ میں آخری الیون کا بھی حصہ نہیں ہو سکتے ہیں۔ سابق بیٹنگ کوچ نے کہا کہ گجرات ٹائٹنز کے لئے خطاب جیتنے کے بعد انہوں نے کپتان کے طور پر الگ شناخت بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک کپتانی کی بات ہے تو ہاردک پانڈیا کا کریئر گراف کافی اچھا ہے کیونکہ جس طرح سے انہوں نے اپنی ٹیم کو آئی پی ایل چمپئن شپ تک پہنچایا وہ شاندار تھا اس لئے اس کا مطلب تھا کہ لمبے وقت میں جب بھی صورت حال پیدا ہوگی وہ روہت شرما سے باگڈور سنبھالنے کے مضبوط دعویدار ہوں گے۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ اب کے ایل راہل کو ونڈے ورلڈ کپ کے لئے مڈل آرڈر بیٹس مین اور وکٹ کیپر کے طور پر دیکھ رہا ہے ۔