Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.
لاہور ، یکم جنوری:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی۔ بسمہ معروف نے 2022میں ٹیم کی کارکردگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2022 میں اچھا نہ کھیل سکے، ایونٹ میں پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو ہرانا 13 برس میں ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کو 2014 کے بعد پہلی مرتبہ ہرایا، سری لنکا اور آئر لینڈ کے خلاف 6 میں سے 5 ون ڈے میچز جیتے۔ویمن ٹیم کی کپتان نے مزید کہا کہ آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی اور 3 کرکٹرز نے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈز جیتے۔بسمہ معروف نے یہ بھی کہا ہے کہ آئر لینڈ کی ٹیم نے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا جو شاندار رہا۔