گٹکا پاؤچ میں چھپا کر بنکاک لے جا رہے تھا32 لاکھ روپے، کلکتہ کسٹم نے پکڑ ا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Jan.

کلکتہ ،09جنوری:کلکتہ کسٹمز نے ایئر انٹیلی جنس یونٹ (اے آئی یو ) حکام کی اطلاع پر کارروائی کی۔ تفتیش کے بعد ملزم کو پکڑ لیا۔ اس کے چیک ان سامان کی تلاشی لینے پر 40 ہزار ڈالر برآمد ہوئے۔ ہر تیلی کے اندر 10 ڈالر کے دو نوٹ پیک کیے گئے تھے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک افسر بیگ میں رکھے گٹکے کے پیکٹ کو پھاڑتا ہے اور تیلی نکالتا ہے۔ پھر ایک ایک کرکے ان کو پھاڑ دیتے ہیں جن سے ڈالر نکالے جاتے ہیں۔ ٹرالی بیگ گٹکے کے پیکٹوں سے بھرا ہوا ہے۔میڈیانے پیر کو اس واقعے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کی، جسے خبر لکھے جانے تک 37 ہزار سے زیادہ ویوز اور تقریباً 910 لائکس مل چکے ہیں۔ اس پر سینکڑوں صارفین نے اپنی رائے بھی دی ہے۔ ایک صارف نے لکھا- ‘لوگ کتنے شاندار ہوتے ہیں۔ دوسرے نے کہا – ‘تم نے کیا دماغ لگایا ہے۔’ تیسرے نے لکھا- بھائی آپ نے کیسے پیک کیا؟ حیرت انگیز ہنر۔ اس سے قبل جے پور ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے ٹرالی بیگ سے 48 لاکھ 46 ہزار مالیت کا سونا ضبط کیا تھا۔ سونا لے جانے والا مسافر شارجہ سے ایئر عربیہ کی پرواز کے ذریعے جے پور ایئرپورٹ پہنچا تھا۔