Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Jan.
کراچی ، 8 جنوری :پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹربوم بوم شاہد خان آفریدی اپنے گھر پر کھلاڑیوں کے لیے کی گئی دعوت پر بھی سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری کا ذکر کیے بغیر نہ رہ سکے۔شاہد آفریدی نے دعوت کے دوران ویڈیو انٹرویو میں کہا کہ سرفراز احمد نے جو بیٹنگ کی ہے میرے خیال میں وہ بہت زبردست ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ اس طرح کی ٹیم میں واپسی ہمیشہ کے لیے یادگار رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے کافی سنچریاں کی ہوں گی ،لیکن جو سنچری انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اسکور کی وہ ساری زندگی کے لیے یادگار ہوگی۔شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ سرفراز احمد کو موقع ملا جس کا انہوں نے فائدہ اٹھایا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہد خان آفریدی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کی اپنے گھر پر دعوت کی تھی۔