Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Jan.
ونیش پھوگاٹ نے ڈبلیو ایف آئی کے صدر پر لگایاجنسی ہراسانی کا الزام
نئی دہلی ، 17جنوری : بجرنگ پونیا، ونیش پھوگاٹ اور ساکشی ملک سمیت کئی ہندوستانی خواتین اور مرد پہلوان ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ایف آئی) کے خلاف صبح سے ہڑتال پر تھے۔ یہ احتجاج جنتر منتر سے شروع ہوا۔ شروع میں تو یہ واضح نہیں تھا کہ احتجاج کس لیے ہے، لیکن شام 4 بجے پریس کانفرنس میں بھارتی پہلوانوں نے کھل کر اپنی بات رکھی۔ اس دوران ونیش پھوگاٹ اور دیگر تجربہ کار پہلوانوں نے انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا۔ونیش پھوگاٹ نے کہاکہ WFI صدر نے کئی خواتین ریسلرز اور کوچز کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔ میں آج یہ کہہ رہا ہوں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ میں کل زندہ رہوں گا یا نہیں۔ میرے ساتھ یہاں بیٹھی کچھ خواتین ریسلرز بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی ہیں۔ ہم اپنے لیے نہیں لڑ رہے، ہم کشتی بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔ونیش پھوگاٹ نے کہاکہ کوچز ہمیں روزانہ ٹارچر کرتے ہیں۔ پہلوان کوچ کی اجازت کے بغیر پانی بھی نہیں پی سکتا۔بجرنگ پونیا نے کہاکہ پہلوانوں کو اسپانسرز سے کوئی مدد نہیں ملتی ہے۔ جو مالی مدد پہلوانوں تک پہنچنی چاہیے وہ ان تک نہیں پہنچ پاتی ہے۔بجرنگ پونیا نے کہا کہ ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن کیخلاف کافی عرصے سے احتجاج ہورہا ہے، لیکن احتجاج کرنے والے پہلوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر کے خلاف کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔وہیں ونیش پھوگاٹ نے کہاکہ WFI صدر نے مجھے ذہنی طور پر ہراساں کیا، مجھے خودکشی کے خیالات آنے لگے تھے۔ برج بھوشن شرن سنگھ چار بار ایم پی رہ چکے ہیں۔ وہ سیاسی طور پر طاقتور ہے۔ جب بھی ان کیخلاف شکایت آتی ہے تو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملتی ہیں۔بجرنگ پونیا نے کہا کہ جب تک ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کو نہیں ہٹایا جاتا، ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔