Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.
ہنومان گڑھ (راجستھان)، یکم جنوری :ہنومان گڑھ ضلع کے پلو تھانہ علاقے کے تحت بسرسر گاؤں میں راوتسر-سردارشہر میگا ہائی وے پر اینٹوں سے لدی ایک ٹرالی اور کارکے آپس میں ٹکرانے سے پانچ نوجوان ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا ہے۔
اسٹیشن انچارج گوپی رام کے مطابق ہفتہ کی رات تقریباً 10 بجے اس علاقے میں گوشالا کے قریب ایک ٹرالی اور کار کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہوئی۔ کار میں چھ نوجوان سوار تھے۔ یہ نوجوان بسرسر سے پلو آ رہے تھے۔ حادثے میں کار کے ٹکڑے ہو گئے اور تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور تین زخمیوں کو پلو سی ایچ سی لے جایا گیا۔ وہاں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ایک نوجوان کو تشویشناک حالت میں بیکانیر بھیجا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نوجوان بسرسر کا رہنے والا تھا۔ مرنے والوں کی شناخت راجو (24) ولد نیرانا رام میگھوال، نریش کمار (28) ولد سگنارام میگھوال، دانارام (32) ولد بیربل رام مینا، ببلو (28) ولد موہن لال سدھ، مرلی ولد بھنور لال شرما (28) کے طور پر ہوئی ہے۔۔ زخمی اشوک کمار (30) ولد رام کمار اچاریہ پلو میں ٹول ناکا کا ملازم ہے۔