یمن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ماں اپنے چار بچوں سمیت جاں بحق

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Jan.

صنعاء ،2جنوری:حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول مغربی یمن کے شہر حدیدہ میں اپنے گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ماں اور اس کے چار بچے ہلاک ہو گئے۔مقامی باشندوں نے بتایا کہ ہفتے کی شام حدیدہ کے علاقے “غلیل” میں عدنان المازجاجی کے گھر میں گھریلو گیس سلنڈر پھٹنے سے زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں عدنان المزجاجی کی اہلیہ اور ان کے چار بچے جو گھر کے اندر تھے ہلاک ہو گئے۔مکینوں نے بتایا کہ گھر سے آگ کے شعلے اٹھتے رہے جو آس پاس کے علاقوں سے بھی دیکھے گئے۔ آگ کافی دیر تک لگی رہی لیکن حوثی ملیشیا کی سول ڈیفنس کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لییموقعے پر نہیں پہنچ سکیں۔”نیوز یمن” نامی ویب گاہ کے مطابق حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقوں میں ایسے واقعات میں درجنوں متاثرین ریکارڈ کیے گئے، جس کے نتیجے میں ملیشیا نے حالیہ برسوں میں بڑی تعداد میں تباہ شدہ گیس سلنڈرز کو سروس میں واپس کر دیا۔سات سال سے یمن گیس کمپنی جو حوثیوں کے قبضے میں ہے ہر گھریلو گیس سلنڈر کو بھرنے کی قیمت کا ایک فیصد دیکھ بھال کے بہانے کٹوتی کر رہی ہے لیکن اس نے مقامی بازاروں سے خراب سیلنڈر واپس نہیں لیے۔اس سے قبل کمپنی نے بغیر کسی کارروائی کے شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بننے والے خراب سلنڈر استعمال کرنے کا اعتراف کیا۔