یو یو کے بعد اب ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈیکسا ٹیسٹ کے ذریعے ہوگا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.

نئی دہلی ، یکم جنوری : نئے سال کے دن یعنی یکم جنوری 2023 کو ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے ایک جائزہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں بورڈ کی جانب سے ٹیم کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ جس میں کھلاڑیوں کی انجری کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی۔ کھلاڑیوں کی انجری کو مدنظر رکھتے ہوئے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کھلاڑیوں کا انتخاب صرف یو یو ٹیسٹ کے ذریعے نہیں کیا جائے گا، بلکہ کھلاڑیوں کو ڈیکسا ٹیسٹ سے بھی گزرنا ہوگا۔ آئیں جانیں کہ یہ ڈیکسا ٹیسٹ کیا ہے اور یہ ٹیم کے لیے کیسے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ ڈیکسا ٹیسٹ یہ ایکسرے جیسا ٹیسٹ ہے۔ اس ٹیسٹ کے ذریعے کھلاڑیوں کی ہڈیوں کی مضبوطی کی پیمائش کی جاتی ہے۔ اس میں ایکسرے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ ٹیسٹ پہلے ہی ہڈیوں میں ہونے والے ممکنہ فریکچر کو بتا سکتا ہے۔ اسے ہڈیوں کا ٹیسٹ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایکسرے کی ایک الگ قسم ہے۔اس میں یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ ہڈی کی موٹائی کتنی ہے۔اس ٹیسٹ سے کھلاڑیوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی۔اس جائزہ میٹنگ میں ٹیم کے باقاعدہ کپتان روہت شرما اور کوچ راہل دراوڑ کے علاوہ بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی، سکریٹری جے شاہ، سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین چیتن شرما اور این سی اے کے سربراہ وی وی ایس لکشمن موجود تھے۔ اس جائزہ اجلاس میں ٹیم اور کھلاڑیوں کے حوالے سے کئی بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔ جس میں کھلاڑیوں کی ورک لوڈ مینجمنٹ، موجودگی اور فٹنس پر بات ہوئی۔