مرکزی حکومت کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن اتحاد ضروری :دپانکر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Feb

پٹنہ :16فروری (تاثیر بیورو)سی پی آئی مالے کا 11واں اجلاس آج پٹنہ میں شروع ہوا ۔ اس میں ملک اور بیرون ملک کی مختلف بایاں محاذ پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے بھاکپامالے کے جنرل سکریٹری دپانکر بھٹاچاریہ نے کہاکہ مرکز ی حکومت کےخلاف بولنے والوں کا استحصال کیا جارہا ہے۔ بولنے کی آزادی کو دبایا جارہا ہے۔ مرکزی حکومت نے بین الاقوامی میڈیا بی بی سی کو بھی نہیں چھوڑا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں فرقہ پرست اور فسطائی طاقتیں بڑھ رہی ہیں۔ امیراور امیر بن رہے ہیں غریب اور غریب ہوتا جارہا ہے۔ اس کے لئے اپوزیشن کو متحد ہونا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں اقتصادی نابرابری بڑھتی جارہی ہے۔