Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Feb
گرڑی میں سوشلسٹ لیڈر کی یوم پیدائش کے موقع پر تقریب کا انعقاد، پارٹی لیڈران کا خراج عقیدت
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)جالے بلاک کے گرڑی میں جے ڈی یو لیبر اینڈ ٹیکنیکل سیل کے ضلع صدر ولی امام بیگ چم چم کی رہائش گاہ پر بابو جگ دیو پرساد کے یوم پیدائش کے موقع پر پارٹی کارکنان نے ایک تقریب منعقد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ولی امام بیگ چم چم نے امر شہید جگدیو بابو کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی زندگی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے ساتھ وابستہ رہی اور انہوں نے سوشلسٹ پارٹی میں رہتے ہوئے کافی شہرت حاصل کی لیکن ڈاکٹر لوہیا سے نظریاتی اختلافات کی وجہ سے بعد میں انہوں نے اپنی پارٹی بنائی اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے تک پہنچے۔بہار کی سیاست میں ان کا قد بہت بڑا تھا، اس کے ساتھ ہی ان کا یہ بیان آج بھی لوگوں کے دلوں پر نقش ہے کہ میں جس لڑائی کی آج بنیاد ڈال رہا ہوں وہ طویل اور مشکل ہوگی۔ چونکہ میں ایک انقلابی پارٹی بنا رہا ہوں اس لیے اس میں آنے والوں کی کمی نہیں ہوگی لیکن اس کی دھارا نہیں رکے گی۔جبکہ جے ڈی یو اقلیتی سیل کے صوبائی نائب صدر نظیر احمد انصاری نے کہا کہ استحصال زدہ سماج کی قیادت کرنے والے کو جگ دیو بابو اپنی پارٹی میں جگہ دیکر اہم کام کیا تھا۔انہوں نے جس طریقے سے آمرانہ نظام کے خلاف لڑائی لڑی وہ ایک تاریخی مثال ہے۔ہمیں ان کی تحریک سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔
تقریب سے ضلع انچارج رام ولاس منڈل ضلع صدر کوآپریٹیو سیل، ناگیندر منڈل بلاک صدر ایکسٹریم بیک ورڈ سیل، راجیو یادو،اطہر امام بیگ بلاک ٹیکنکل سیل کے صدر، سدھیر یادو ،محمد حسنین اوما مہتا ،چندن چودھری، پھول بابو، گووند چودھری، شیو پرمود، راجا رام پٹیل ،راجیو کمار، محمد وکیل ،محمد اخلاق، بالیشور تیواری، راجیندر پاسوان اور رادھے شیام ساہ نے بھی خطاب کئے۔