Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Feb
ابوظہبی ، 03 فروری : ایئر انڈیا ایکسپریس کی ابوظہبی سے انڈیا (کیرالہ میں کالی کٹ) جانے والیپرواز نے واپس ابوظہبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ انجن میں آگ لگنے کے بعد طیارے کی بحفاظت لینڈ کرائی گئی۔ اس طیارے میں 184 افراد سوار تھے۔ ایئر انڈیا ایکسپریس کے بھارت میں مقیم ایک اہلکار نے نئی دہلی میں بتایا کہ تمام مسافر محفوظ ہیں۔
اس اہلکار کے مطابق ابوظہبی سے ہندوستان آنے والی پرواز (آئی ایکس 348) میں 184 مسافر سوار تھے۔ انجن میں تکنیکی خرابی کے باعث طیارے میں آگ کے شعلے اٹھنے لگے۔ آگ کے شعلے دیکھ کر پائلٹ نے ابوظہبی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ اچانک تکنیکی خرابی اور آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔