اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب گرفتار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Feb

اسلام آباد،27فروری :اسلام آباد پولیس کے مطابق لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا، امجد شعیب پر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ تھانا رمنا میں درج ہے۔پولیس کے مطابق امجد شعیب کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب پر 153 اے اور 505 پی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ان کے خلاف درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف ا?ئی ا?ر) کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز نجی نیوز چینل ’بول‘ پر ایک پروگرام میں عمران خان کی ’جیل بھرو تحریک‘ کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی حکمت عملی تبدیل کرنی چاہیے، انہیں اسلام ا?باد میں لوگوں کو سرکاری دفاتر جانے سے روکنا چاہیے، جب ان کی اس کال پر عمل ہوگا تو اگلے دن ہی حکومت کچھ سوچنے پر مجبور ہوجائے گی۔مقدمے کے مطابق امجد شعیب نے اپنے بیان کے ذریعے سرکاری ملازمین اور اپوزیشن کو اپنے سرکاری اور قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنے کے لیے اکسایا ہے، اس سے ان کا مقصد اپوزیشن اور سرکاری ملازمین میں حکومت کے خلاف نفرت ، اشتعال انگیزی پھیلانا ہے تاکہ اس سے ملک میں بے چینی، بیامنی اور انتشار پیدا کیا جاسکے۔ایف آئی آر کے مطابق اس بیان کی بنیاد پر وہ عوام، سرکاری ملازمین اور اپوزیشن کی جماعت کو ایسا مشورہ دے کر ملک کے ان مخصوص طبقوں میں نفرت پھیلانا چاہتے ہیں۔مقدمے کے مطابق ملزم کی اس بات سے حکومت اور حزب اختلاف میں مزید دشمنی، اشتعال انگیزی اور نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق اس بات سے ملک کے تینوں طبقوں حکومت، اپوزیشن اور سرکاری ملازمین میں نفرت اور دشمنی کی فضا پیدا کی گئی ہے جو ملک کو کمزور کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ یہ تمام بیان ایک سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت دیا ہے تاکہ ملک کو مزید کمزور کیا جا سکے۔