Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Feb
پھلواری شریف(فاطمہ جہان):؎اسلامیہ گروپ آف انسٹی ٹیوشن قوم وملت کے بچے اوربچیوں کی بہتر تعلیم وتربیت کاعظیم سرمایہ ہے،جہاں پرائمری سطح سے ہائی اسکولنگ تک مستقل و اوپن اورفاصلاتی تعلیم کا بہترانتظام کے ساتھ اعلیٰ اورمعیاری تعلیم کو فروغ دینے اورباصلاحیت اساتذہ تیار کرنے کے لیے اسلامیہ ٹیچرس ٹریننگ کالج،ستار میموریل کالج آف ایجوکیشن (بی ایڈکالج)اور تکشیلا کالج آف ایجوکیشن(بی ایڈکالج)قائم ہیں،یہ ادارے جناب الحاج خورشید حسن چیرمین اسلامیہ گروپ آف انسٹی ٹیوشن اور محترمہ ڈاکٹرفرحا دیبا منیجنگ ڈائرکٹراسلامیہ گروپ آف انسٹی ٹیوشن،مولانا افتخار احمدنظامی صدر ادارہ فلاح المسلمین اورجناب انتخاب الرحمن ڈائرکٹر برائے فینانس اسلامیہ گروپ آف انسٹی ٹیوشن کی خصوصی توجہ اورنگرانی میں بہتر اندازسے چلائے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر ڈاکٹرمحمد عبیداللہ بخاری صاحب نے ادارہ ہذا میں اپنی تشریف آوری کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک کی موجودہ صور حال میں ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ تعلیم کے میدان میں بہتر کام کریں،اسی سے ملک کے حالات بدلیں گے۔موصوف نے اسلامیہ ٹیچرس ٹریننگ کالج کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اورجناب خورشید حسن صاحب اورمحترمہ ڈاکٹرفرحا دیبا کو مبارکبادی پیش کی۔

