اعظم خان کے ٹرسٹ کو 15 دن میں عمارت خالی کرنے کا نوٹس

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Feb

رامپور: 17فروری (ایجنسی )سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور اتر پردیش حکومت کے سابق وزیر اعظم خان کو لگاتار مشکلات کا سامنا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی زیرقیادت ریاستی حکومت نے اعظم کے جوہر ٹرسٹ کے زیر انتظام رامپور پبلک اسکول کی عمارت کی لیز کو منسوخ کر دیا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد اب محکمہ اقلیتی امور نے ٹرسٹ کو زمین خالی کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔اقلیتی کمیشن نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت اور زمین کو 15 دنوں کے اندر خالی کرنے کو کہا ہے۔ جب ریاست میں سماجوادی پارٹی کی حکومت تھی تو رامپور میں جیل روڈ پر واقع سرکاری زمین اعظم خان کے جوہر ٹرسٹ کو 100 روپے سالانہ کے حساب سے لیز پر دی گئی تھی۔