“الفاروق فاؤنڈیشن” کے زیر انتظام 5/مارچ سے 12/مارچ تک چلےگی”اردو بیداری مہم”

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Feb

 5/مارچ کو ارریہ میں ہوگا”تحفظ اردو اجلاس، منعقدہ میٹنگ میں بلاک وار بنائے گئے کنوینرز۔

 ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) جامعہ تجوید القرآن میر نگر ارریہ کے احاطہ میں الفاروق فاؤنڈیشن برائے تعلیم وفلاح انسانیت الہند کی جانب سے سیمانچل اردو بیداری مہم سے متعلق ایک اہم نشست منعقد ہوئی،جس کی صدارت پروفیسرمحمد امام حسین ریٹائرڈ پروفیسر الشمس ملیہ کالج ارریہ نے فرمائی، میٹنگ کا خاص ایجنڈا تھا ارریہ ضلع کے سبھی بلاک میں “الفاروق فاؤنڈیشن” کی طرف سے کنوینر منتخب کرنا۔ اس میٹنگ میں سب سے پہلے صدر فاؤنڈیشن انوارالحق ندوی نےاپنے تمہیدی کلمات میں گزشتہ میٹنگ کاحوالہ دیا اور پیش قدمیوں کی رپورٹ پیش کیں انہوں نےبتایاکہ5/فروری تا 12/فروری سیمانچل کے ہر بلاک میں “اردوبیداری مہم” کے لئے بلاک وار (وائز) کنوینر کا انتخاب کیا جارہا ہے،کشن گنج ضلع کے سبھی بلاک میں کنوینر طے کرنے کی ذمہ داری مولانا تنویر ذکی مدنی کو دی گئی ہے،  جسے انہوں نے اپنی گوں ناگوں مصروفیات کے باوجود قبول بھی کر لیا ہے اور الحمدللہ موصوف اپنے فرائض منصبی کو بحسن وخوبی انجام بھی دے رہے ہیں،کل سے پورنیہ وکٹیہارکادورہ ہے، امید ہے دو تین دنوں کے اندر ہر بلاک کے کنوینر کو ان کے نام کی فائل اور ضروت بھرپمفلٹ دے دئے جائیں گے جبکہ قاری نیاز احمد قاسمی نے کہا کہ اپنے علاقہ میں اردو بیداری مہم چلانے کی سخت ضرورت ہے، ناخواندہ مردوخواتین کے سلسلہ میں اندیشہ ہے کہ کہیں وہ اپنی تفصیلات لکھانے میں غلطی نہ کر بیٹھیں اس لئے یہ بہت اچھا قدم ہے ہمیں اس کے شانہ بشانہ چلناچاہئے۔ارریہ کے قاضی مولانا عتیق اللہ قاسمی نے کہا کہ اپنی  مادری زبان اردو کے تعلق سے ہمیں حساس اور بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔
الحاج ماسٹرارشد انورالف استاذ آزاد اکیڈمی ارریہ نے کہاکہ اس بیداری مہم کے بعد 5/ مارچ کو ارریہ شہر میں تحفظ اردواجلاس ہونے جارہا ہے جو کافی اہم ہے اس لئے ہمیں اس پر بھی  خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،الحاج غلام سرور نے کہا کہ اجلاس کے لئے ہمیں جہاں باہر کے پروفیسران کو دعوت دینے ان کی آمدورفت اور قیام وطعام کے انتظام کے لئے فکرمند ہونے کی ضرورت ہے وہیں ان کاموں میں جوصرفہ آنے والا ہے اس کے لئے بھی ابھی سے متحرک ہونالازمی ہے ، مجوزہ اجلاس کے خازن مولانا سرورعالم ندوی ڈائریکٹر الشمس اکیڈمی ارریہ نے کہاکہ گذشتہ میٹنگ میں جن احباب نے تعاون کا وعدہ کیاتھا وہ ہفتہ عشرہ میں جمع کردیں تاکہ آگے کے کام میں دشواری نہ ہو، صدر استقبالیہ ایڈوکیٹ طہ خاموش نے شرکائے میٹنگ کو عزم وحوصلہ سے کام کرنے اور اردو کے فروغ میں ہرممکن جدوجہد کرنے کی تلقین کی ۔ اس کے بعد بلاک وار ( وائز ) ذمہ داروں کا انتخاب کیاگیا، جس میں شہر ارریہ کے لئے قاری ومولانا نیاز قاسمی ناظم جامعہ تجوید القرآن میر نگر ارریہ اور مفتی ہمایوں اقبال ندوی استاذمدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ،
ارریہ بلاک کے لئے محمد زکریانسیم ندوی اور قاری مہتاب،جوکی ہاٹ کے لئے ماسٹر احتشام الحق اور ماسٹر اطہر حسین، پلاسی بلاک کے لئے ماسٹر محمد جوادالحق،
کر ساکانٹا کے لئے فاؤنڈیشن کے نائب صدر مولانا مشتاق احمد ندوی، نرپت گنج بلاک کے لئے مولانادانش احمد قاسمی پرنسپل المعھد العلمی الاسلامی ارریہ،
سکٹی بلاک کے لئے حضرت مولانا فاروق ندوی اورمولانا سرور عالم ندوی،  بھرگاما بلاک کے لئے ایس ایم صلاح الدین وکیل اور فاربس گنج کے لئے مولاناشبیر احمد قاسمی۔ صدر مدرس مدرسہ اسلامیہ ہاشمیہ ڈھول بجا کو کنوینر کی ذمہ داری دی گئی۔ رانی گنج کے لئے طے کیا گیاکہ کسی موزوں شخص کا انتخاب کر انہیں یہ کام سونپا جائے، جبکہ ٹاون ہال کی بکنگ کی ذمہ داری مشیرعالم جوکی ہاٹ کو دی گئی،صدر فاؤنڈیشن انوارالحق ندوی نے کہا کہ “اردوہماری مشترکہ تہذیب کی وراثت ہے،اردو باقی ہے  تو ہماری قدیم تہذیب وثقافت زندہ ہے” صوبہ میں ذات پر مبنی مردم شماری کا دوسرا مرحلہ اپریل میں شروع ہونے والا ہے اس میں ہمیں بیدارمغزی کا ثبوت دینا ہوگا، قابل ذکر ہے کہ  اس وقت سیمانچل میں اردو بیداری مہم کا آغاز الفاروق فاؤنڈیشن کامنفرد اور انوکھا اقدام ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس مشن کو آگے لے جائیں۔میٹنگ میں دوسری تجویز یہ منظور کی گئی کہ آئندہ  13/فروری 2023 بروز سوموار بوقت ڈھائی بجے دن مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ کے احاطہ میں الفاروق فاؤنڈیشن کی اگلی میٹنگ رکھی جائے،جس میں ان شاءاللہ اردو بیداری مہم کی کارگزاری پیش کی جائے گی اور 5/مارچ کو منعقد ہونے والے تحفظ اردواجلاس کا خاکہ تیار کیا جائے گا۔اس نشست میں سبھی  بلاک کے  کنوینر اوراستقبالیہ کمیٹی کے اراکین کا شریک ہونا ضروری ہوگا۔ اس میٹنگ میں مولانا اکبر صادق ندوی امام وخطیب جامع مسجد یتیم خانہ ارریہ،مولانا محمد مصور عالم ندوی سکریٹری پیام انسانیت فورم ارریہ نے بھی اپنی مادری زبان کو فروغ دینے سے متعلق اظہار خیال کیا، اس میٹنگ میں محمد غالب خان،وقار توحید،نیرالاسلام،ماسٹر وجہہ القمر،طارق انوروغیرہ موجود تھے۔ الفاروق فاؤنڈیشن کے صدر مولانا انوارالحق ندوی نے جامعہ تجوید القرآن کے ناظم ،سکریٹری واساتذہ  کے لئے ممنونیت اور مشکوریت کا اظہار کیا کہ انہوں نے میزبانی کا حق ادا کیا اور ناظم جامعہ کی پر مغز دعاپر میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔