امت شاہ نے آئی پی ایس پروبیشنرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Feb

حیدرآباد، 11 فروری : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج (ہفتہ) صبح یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی میں انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے پروبیشنرز افسران کے 74 آر آر بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔
اکیڈمی کے ڈائریکٹر اے ایس راجن نے بتایا کہ مرکزی وزیر امت شاہ نے کانووکیشن پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس پریڈ میں کل 195 ٹرینی افسران شامل ہیں۔ ان میں سے 29 ٹرینی افسران کا تعلق دوسرے ممالک سے ہے۔ کیرالہ کیڈر کے آئی پی ایس پروبیشنر شہنشاہ کے ایس نے پریڈ کی قیادت کی۔ وہ فیز۔ 1بیسک کورکے ٹاپر ہیں۔ رسمی مارچ پاسٹ کے بعد شاہ نے آئی پی ایس پروبیشنرز سے خطاب بھی کیا۔