امپھال میں دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Feb

امپھال، 04 فروری : منی پور کے امپھال مشرقی ضلع میں ہفتہ کی صبح نامعلوم شرپسندوں نے ایک طاقتور بم دھماکہ کیا۔ دھماکہ ہفتہ کی صبح تقریباً 6.06 بجے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں فیشن شو کے مجوزہ مقام کے قریب ہوا۔سنیما اداکارہ سنی لیون کے آنے والے اتوار کے پروگرام سے قبل اس واقعے نے پولیس انتظامیہ کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ تقریب ہاؤس آف علی کی پہل پر منی پور کی بنائی اور کھادی کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پولیس ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اتوار کو ہونے والے فیشن شو میں شرکت کریں گی۔ ان کے سرکاری دورے سے ٹھیک پہلے، شرپسندوں نے امپھال مشرقی ضلع میں ہپٹا کانگجی بنگ گراؤنڈ میں دھماکہ کیا۔
پولیس کا خیال ہے کہ واقعہ کسی کالعدم تنظیم نے انجام دیا ہو گا۔ صدر پولیس ہیڈکوارٹر کے ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور مرکزی سیکورٹی فورسز نے شرپسندوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ 25 جنوری کو بھی منی پور کے اکھرول ضلع ہیڈکوارٹر کے کمیونٹی سرکل (گاندھی چوک) علاقے میں شام 5 بجے کے قریب ایک زور دار بم دھماکے میں ایک خاتون سمیت تین راہگیر زخمی ہوگئے تھے۔