Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Feb
شملہ، 16 فروری ( ہ س)۔ مرکزی اطلاعات و نشریات اور کھیل کود کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے جمعرات کو ہماچل پردیش کا اپنا ڈی ڈی ہماچل 24×7 نیوز چینل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو اور نائب وزیر اعلی مکیش اگنی ہوتری بھی موجود تھے۔اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کئی سال پہلے جو خواب دیکھا تھا، وہ آج پورا ہو گیا ہے۔ ہماچل کا اپنا جیون دوردرشن 24×7 نیوز چینل ریاست کے لیے وقف ہو گیا ہے۔ اب اسے فری ڈش پر دیکھا جا سکے گا۔ ہماچل کی ثقافت اب پورے ملک اور دنیا میں دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ریاست کے لوگوں کے لیے وقف رہے گا۔انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ دیو بھومی کے مذہبی مقامات کی لائیو آرتی دکھانے کی کوشش کی جائے گی۔ ڈی ڈی نیشنل پر بھی ہماچل کے پروگراموں کونشر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ہماچل کی ثقافت اور سیاحت کو بھی دکھایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاست کے مجاہدین آزادی کو بھی چینل کے ذریعے دکھایا جائے گا۔ اس چینل میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے مزید کہا کہ اس پلیٹ فارم کا ہماچل کی صلاحیتوں کے لیے اچھا استعمال کیا جاسکے گا۔ چینل کے ذریعے ہر گاؤں کی ثقافت اور فن کو پہچاننے میں مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی ہماچل ایک ہفتہ میں سال بھر کا کیلنڈر تیاربنائے۔