Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Feb
نئی دہلی ، 18فروری :ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ تاہم دہلی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلوی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 1 وکٹ پر 61 رنز بنا لیے ہیں۔ اس طرح مہمان ٹیم کی برتری 62 رنز تک پہنچ گئی ہے۔ ٹریوس ہیڈ اور مارنس لابوشین کریز پر موجود ہیں۔ ٹریوس ہیڈ 39 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ لوٹے جبکہ مارنس لابوشین 16 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹے۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم 262 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔دوسری اننگز میں ٹریوس ہیڈ نے ایک بار پھر تیز بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو میچ میں سبقت دلائی ہے۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنائے۔ اس طرح آسٹریلیا کی مجموعی برتری 62 رنز ہو گئی ہے۔ اسٹمپ پر ٹریوس ہیڈ 40 گیندوں پر 39 اور مارنس لیبشگن 19 گیندوں پر 16 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ ہیڈ نے 5 چوکے اور ایک چھکا لگایاہے، وہیں لابوشین نے تین چوکے لگائے۔دراصل آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا کی پہلی اننگز 262 رن پر سمٹ گئی۔ اس طرح پہلی اننگز کی بنیاد پر کنگارو ٹیم کو صرف 1 رن کی برتری حاصل ہوئی۔ تاہم دہلی ٹیسٹ دلچسپ موڑ پر پہنچ گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں ، انہوں نے115 گیندوں میں 74 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 9 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ روی اشون نے 37 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکے لگائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ نیتھن لیون نے 5 بھارتی بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ میتھیو کولن مین کو 3 اور ٹوڈ مرفی نے 2 کامیابیاں حاصل کیں۔ وہیں کپتان پیٹ کمنس نے روی اشون کو اپنا شکار بنایا۔اس سے قبل آسٹریلیا کی اننگز 263 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے سب سے زیادہ 81 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم اب یہ ٹیسٹ میچ انتہائی دلچسپ موڑ پر پہنچ گیا ہے۔

