Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Feb
نئی دہلی ،11فروری:ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے کوالیفائر میں گلف جائنٹس نے ایم آئی ایمریٹس کو 4 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ حاصل کرلی، لیگ کا فائنل اتوار کو ڈیزرٹ وائپرز اور گلف جائنٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔دبئی میں کھیلے گئے کوالیفائر ٹو میں ایم آئی ایمریٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 167رن بنائے، کیرون پولارڈ نے 35 گیندوں پر 57 رن کی اننگ 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے کھیلی۔محمد وسیم نے 31 اور نکولس پورن نے 29 رن بنائے، کرس جارڈن اور ڈیوڈ ویسا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں گلف جائنٹس نے ہدف اوپنر جیمز ونس کی 83 رن کی شاندار اور ناٹ آؤٹ اننگ کی بدولت 19ویں اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔کرس لین نے 24 رن بنائے، فضل الحق فاروقی اور راشد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔لیگ کا فائنل گلف جائنٹس اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ لیگ کے میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

